: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مصر ی فوج کے سابق سربراہ اور صدارتی انتخابی امیدوار عبدالفتح السیسی کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات جیت گیا تو ملک سے معزول صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون کا وجود ہی مٹا دوں گا۔
اپنے ایک انٹر ویو میں عبدالفتح السیسی کا کہنا تھا کہ مصری عوام اخوان المسلمون کو مسترد کر چکی ہے اور وہ کبھی اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو قتل کرنے کے 2 منصوبے ناکام بنائے جا چکے ہیں، اگر صدارتی انتخابات جیت گیا تو مصر سے معزول صدر محمد مرسی اور ان کی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کا وجود مٹا دوں گا۔
فیلڈ مارشل عبدالفتح السیسی نے کہا کہ جب گزشتہ برس محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹا تو کوئی سیاسی عزائم نہیں
تھے لیکن اگر کسی کو ملک کے تحفظ، عوام اور ان کے مستقبل کو بچانے کا موقع ملتا تو اسے ضرور آگے آنا چاہیئے۔ عبدالفتح السیسی کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مارچ میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے انتخابات میں فوج کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ مصری فوج کے سابق سربراہ عبدالفتح السیسی نے جولائی 2013 میں ملک کی پہلی آئینی حکومت کا تختہ الٹ کر اس وقت کے صدر محمد مرسی کو معزول کر دیا تھا۔ اس وقت مصر میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی لگائی جا چکی ہے جب کہ گزشتہ ماہ ہی مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سرابراہ محمد بدیع سمیت 683 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔